ہنگو میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 400چالان

ہنگو میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 400چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو( بیورورپورٹ) ضلع ہنگومیں ٹریفک پولیس کاموٹرسائیکل ون وہیلزکے خلاف زبردست کریک ڈاون۔وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پرملک بھرمیں ٹریفک مہم کے دوران ضلع ہنگومیں بھی ڈی پی او ہنگوکی سرپرستی میں 400سے زائدموٹرسائیکل سوارچالان۔کم عمرموٹرسائیکل سواروں کوچالان کیساتھ ساتھ والدین بھی طلب کرکے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔موثرٹریفک قوانین نظام اورٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے شہریوں کاتعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔عوامی مفادات کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائنگے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں جاری ٹریفک خصوصی مہم کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی زیرسرپرستی ضلع ہنگومیں دوآبہ،ٹل اورہنگوشہرمیں ٹریفک پولیس نے کم عمرموٹرسائیکل رائڈرز،بغیررجسٹریشن،بغیرہیلمٹ،ون ویلنگ،بغیرلائنسس،تیزرفتاری،جیسے سنگین ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر400سے زائدموٹرسائیکلوں کوچالان کرکے بھاری بھرکم جرمانے عائدکرنے سمیت کم عمرموٹرسائیکل سواروں کے والدین کوبھی طلب کرتے ہوئے ان کوبچوں کی کم عمری میں موٹرسائیکل سواری کے مضرنقصانات سے متعلق اگاہی بھی فراہم کی گئی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا اطلاق ہرصورت یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موثرٹریفک نظام عوامی مفادمیں ہے اورحادثات کی شرح کم کرنے اورشہریوں کی قیمتی زندگیوں کوٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی اورشعوراجاگرکرنے کیلئے بھی پولیس اگاہی مہم بھی جاری رکھی گئی ہے۔