صوابی ،جماعت اشاعت التوحید کا سہ روزہ اجتماع آج شروع ہورہا ہے

صوابی ،جماعت اشاعت التوحید کا سہ روزہ اجتماع آج شروع ہورہا ہے

صوابی( بیورورپورٹ)جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ سہ روزہ اجتماع عام آج نماز جمعہ کے بعد دارالقر آن پنج پیر میں شروع ہو رہا ہے جو اتوار28اکتوبر کو امیر اشاعت مولانا محمد طیب طاہری کے خصوصی دُعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا اجتماع میں پاکستان کے مختلف جگہوں سے علماء و طلباء شرکت کے لئے پنج پیر پہنچ گئے ہیں اور قافلوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اشاعت کے رکن ساحر علی نے کہا ہے کہ سالانہ اجتماع پنج پیر اصلاح معاشرہ میں اہم کر دار ادا کر تا ہے اس وقت دارالقر آن پنج پیر امن کا ایک بہترین نمونہ ہے #

مزید : پشاورصفحہ آخر