کوہاٹ میں افغان مہاجرین کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

کوہاٹ میں افغان مہاجرین کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

کوہاٹ (بیورورپورٹ)یو این ایچ سی آراور شارپ پاکستان کہ زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں افغان مہاجرین سے متعلق ایک روزہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی مہمان خصوصی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ گیسٹ آف آنر تھے۔اس موقع پر یو این ایچ سی آرکے صوبائی سربراہ ڈاکٹر ڈینش شرستہ سمیت کوہاٹ کی مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع ناظم کوہاٹ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اورہم نے ہمیشہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں مکمل امن بحال ہوکر افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے قیام کے لئے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب افغان مہاجرین اپنے ملک میں آبادہوں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے یو این ایچ سی آرکی پوری دنیا میں افغان مہاجرین کے حوالے سے خدمات کو سراہاجبکہ پاکستان میں بھی گزشتہ 40 سالوں سے افغان مہاجرین کی فلاح وبہبود اورریلیف پروگراموں پربھی یو این سی ایچ آر کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشا ء اللہ بہت جلد تمام افغان مہاجرین کی پاکستان سے اپنے وطن واپسی کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔مشاورتی اجلاس کے اختتام پر یو این ایچ سی آر کے صوبائی سربراہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے افغان مہاجرین کوپناہ دینے اوربہترین مہمان نوازی کرنے پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر