مردان چیمبر آف کامرس کی بجلی بحال کر دی گئی
مردان ( بیورورپورٹ) مردا ن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر ظاہر شاہ اور ایگز یکٹو باڈی کے اراکین کی کوششوں سے مردان چیمبر آف کامرس کی بجلی بحال کر دی گئی ایک سال کے بقایاجات دو لاکھ روپے ادا کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گزشتہ سال ممبران کے مابین اختلافات کے نتیجے میں بجلی بلوں سمیت دیگر یوٹیلٹی بلوں کی مد میں چیمبر آفس لاکھوں روپے کا مقروض ہو گیا تھا جس سے چیمبر آف کامرس کی بجلی کاٹ دی گئی تھی کابینہ کے آتے ہی نو منتخب صدر ظاہر شاہ نے چیمبر آفس کا بجلی کے مد میں بقایاجات لاکھوں روپے ادا کردیئے اور بجلی بحال کر دی گئی جس کے باعث مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دوبارہ سرگرمیاں شروع ہوگئی۔