سابق صدر نیشنل بینک سے ریکوری کی درخواست غیر موثرقرار

سابق صدر نیشنل بینک سے ریکوری کی درخواست غیر موثرقرار

  

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد سے ریکوری سے متعلق درخواست غیر موثر قرار دے کر معاملہ نمٹا دیا، جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد سے ریکوری کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملازمین کی سعید احمد کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے بتایا کہ سابق صدر نیشنل بنک کی تقرری غیر قانونی تھی سعید احمد کی برطرفی کے بعد ہمارا موقف مضبوط ہوا۔ وکیل نے استدعا کی کہ سعید احمد سے تنخواہ و دیگر مراعات کی رقم لی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے سعید احمد سے ریکوری کے معاملے پر مختصر فیصلہ سنا دیا فیصلہ میں کہا گیا کہ سعید احمد کی برطرفی کے بعد درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا گیا، عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر معاملہ نمٹا دیا۔

نیشنل بینک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -