گومل یونیورسٹی پولیس کی کارروائی ،3 گرفتار ،اسلحہ برآمد

گومل یونیورسٹی پولیس کی کارروائی ،3 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ تلوکرمیں کاروائی کے دوران رائفل ، پستول اوربندوق سمیت درجنوں کارتوس برآمدکرکے تین ملزمان گرفتارکرلیے جب کہ حقہ فیکٹری کے قریب کاروائی کے دوران آدھاکلو سے زائد چرس برآمدکرلی ‘الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے علاقہ تلوکر میں اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایک رائفل ، ایک پستول ، ایک بندوق اور73کارتوس برآمدکرکے تین ملزمان دھرلیے ۔ منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران حقہ فیکٹری کے قریب ایک شخص سے 510گرام چرس برآمدکرلی ۔ پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر