اتھارٹی کی اولین ترجیح عوام کیلئے صارف اور معیار ی خور دونوش اشیاء کی فراہمی ہے : اسد قائم

اتھارٹی کی اولین ترجیح عوام کیلئے صارف اور معیار ی خور دونوش اشیاء کی فراہمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے کہاہے کہ اتھارٹی کی اولین ترجیح عوام کیلئے صاف اور معیاری خوردونوش اشیاء کی فراہمی ہے یہ سرکاری ادارہ ہے اور ٹی ایم اے بھی ایک سرکاری ادارہ ہے یہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے لہٰذا اگر کسی کو کوئی اعتراض یا شکایت ہے تو آپس میں مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے جتنے بھی قوانین کام کررہے تھے وہ 2014 کے سیکشن49 کے تحت فوڈ سیفٹی قانون کے نفاذ کے بعد ختم ہوچکے ہیں اتھارٹی کے کام شروع کرنے پر ملاکنڈ ڈویژن میں جتنی بھی بیکری اور پاپڑ کی فیکٹریاں وغیرہ ہیں ان میں کافی بہتری آگئی ہے کیونکہ ناقص پاپڑ سے بچوں کی صحت براہ راست متاثر ہوتی ہے اب تک 18 پاپڑ اور چپس بنانے والے کارخانوں کو این او سی اور لائسنس ایشو ہوگئے ہیں جو فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر پورا اترتے ہیں جبکہ 2017 میں حلال خوراک کا چیپٹر بھی شامل ہوگیا ہے ٹی ایم ایز کا کام خدمات پر صارفین سے چارجز لینا،حجام، نانبائی اور قصائی کو کام کی اجازت دینا ہے محکمہ خوراک صارفین کو باقاعدہ لائسنس جاری کرتا ہے اور ان سب کو فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قوانین پرعمل کرنا ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے چھاپے نہیں بلکہ معائنے کئے ہیں جس میں ہم نے بہتری لانے کیلئے ہدایات اور رہنمائی کو زیادہ ترجیح دی ہے ہم نے 3652 دکانوں کے معائنے کئے ہیں اب تک 12474 کلو غیر معیاری اورذائدالمیعاد مشروبات وغیرہ کو فوڈ اتھارٹی نے ختم کیا ہے اسی طرح سوات میں 110 کارخانے سیل کئے گئے او ر ساتھ ساتھ ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم صحت کے حوالے سے کوئی بھی غیر معیاری اشیاء برداشت نہیں کریں گے اس حوالے سے ہوٹلوں اور غذائی اشیاء کی خرید و فروخت سے وابستہ 7250 افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جن میں 7 بندوں میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی ہے جن کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے بھیجا گیا تھا اسی طرح 112 سکولو ں میں آگاہی مہم، واٹر ٹینکس کی چیکنگ اور پبلک ہیلتھ کلورینیشن کی گئی اب تک دودھ کے دوکانوں میں 52 نمونے لینے پر اکثریت میں 25 فیصدسے زائد پانی پایا گیا ہے انہوں نے عوام پر بھی واضح کیا کہ اگر کسی کو غذائی اشیاء کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو فون پر اطلاع دیں تاکہ ان ناقص اشیاء کا سدباب ہوسکے ہماری ٹیم کے جتنے بھی ممبران ہیں وہ سب اعلیٰ کوالیفائیڈ اور فوڈ سائنسٹسٹ ہیں اس لیے کسی کو ہمارے کام کے حوالے سے کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ تمام ادارے اور تاجر و کاروباری برادری بھی وسیع تر عوامی مفاد اور قومی صحت کو یقینی بنانے کی خاطر اس ضمن میں ہم سے پورا پورا تعاون کرینگے۔