صوابی میں نامعلوم چوروں نے الیکٹرانک دکان کا صفایا کردیا

صوابی میں نامعلوم چوروں نے الیکٹرانک دکان کا صفایا کردیا

  

صوابی( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس شاہ منصور ٹاؤن شپ میں صوابی جہانگیرہ مین روڈ پر واقع الیکٹرانک کی بڑی دوکان سے نامعلوم چوروں نے نصف شب کے بعد دروازوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کی ائیر کنڈیشن ، واشنگ مشین ، ریفریجریٹر زاور دیگر الیکٹرانک آلات چوری کر کے فرار ہو گئے ۔محمد وقاص سکنہ پنج پیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب صوابی جہانگیرہ روڈ پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کے قریب ان کی دوکان کریم سنز الیکٹرانک کے دروازوں کے تالے نامعلوم افراد نے توڑ کر دوکان کے اندر داخل ہو گئے اور دوکان کے کاؤنٹر میں پڑی رقم مبلغ پانچ لاکھ تئیس ہزار روپے نقد کے علاوہ چار عدد ائیر کنڈیشن سیٹس ، تین عدد سٹیبلائزر، تین عدد جوسرز ، چار عدد واشنگ مشین جس کی مالیت پانچ لاکھ روپے تک بنتی ہے ساتھ لے گئے صوابی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ کریم سنز الیکٹرانکس شاہ منصور ٹاؤن شپ کے ساتھ مین روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس، پولیس لائن ، تھانہ زیدہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ضلعی دفاتر ، باچا خان میڈیکل کمپلیکس ، گجو خان میڈیکل کالج اور دیگر ادارے واقع ہیں#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -