صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کی تعداد سرپلس نہیں ،ترجمان

صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کی تعداد سرپلس نہیں ،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر )ترجمان خیبرپختونخوااسمبلی نے بعض اخبارات میں چھپنے والے اس خبرکی تردید کی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے550میں سے 300ملازمین کو فارغ کرنے کی تجویز محکمہ خزانہ کو دی گئی ہے ۔ترجمان صوبائی اسمبلی کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کی تعداد سرپلس نہیں بلکہ موجودہ سٹاف اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کام کررہے ہیں ۔صوبائی اسمبلی ایک مکمل سیکرٹریٹ ہے اور یہاں قانون سازی کے علاوہ اور بھی ضروری ڈیپارٹمنٹ اور برانچز ہیں ۔ موجودہ ملازمین کی تعداد ضرورت سے کم ہے ،اس کے علاوہ مستقبل قریب میں فاٹا کے اضلاع سے منتخب ہو کر آنے والے ممبران اسمبلی کے آنے سے کام کابوجھ مزید بڑھے گا اس لئے ممبران اسمبلی کی سہولت کی خاطر مزید ملازمین کی بھرتی کی جائے گی ۔