27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائیگا ،سعید بٹ ایڈوکیٹ

27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائیگا ،سعید بٹ ایڈوکیٹ

  

پشاور(پ ر) کشمیر فرنٹ کے چیئرمین سعید بٹ ایڈووکیٹ کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری رضوان نون کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سعید بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ27اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا اور بٹ ہاؤس سے ایک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا جو 3بجے سہ پہر ریلی میلاد چوک سے نکل کر چوک یاد گار میں اختتام پذیر ہو گی محمد سعید بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ انڈیا کشمیریوں کو ان کا حق خودداریت دیں اور کشمیر میں ظلم و ستم ختم کریں انہوں نے کہا کہ آئے روز نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جا تا ہے اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنا وعدہ پورا کریں اور کشمیریوں کو بھارت سے آزاد کرائیں تاکہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے ہمکنار کیا جا سکے اجلاس میں محمد رفیق ، صابر حسین، محمد شہزاد، شہزاد قریشی اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -