مردان ،سکولز با سکٹ بال مقابلے میں بغدادہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مردان ،سکولز با سکٹ بال مقابلے میں بغدادہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مردان( بیورورپورٹ) سکولز با سکٹ بال مقابلے میں بغدادہ نے ڈھیری لکپانی کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوا لیفائی کرلیا ۔محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام مردان کے سکولوں میں جاری سالانہ سپورٹس مقابلوں میں باسکٹ بال کے ایک میچ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بغدادہ نے ڈھیری لکپانی سکول کو 30 دس سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔اس موقع پر ٹیکنکل ایڈوائزر فدا محمد،فضل حسین اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بغدادہ کے پرنسپل حاجی عبدالحق بھی موجود تھیں،میچ کے اختتام پر سکول پرنسپل حاجی عبدالحق اور فدا محمد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کھود ہی سے طلباء کی بہتر ذہنی و جسمانی نشونماء یقینی ہوجاتی ہے ،کھیل کا مقصد طلباء میں برداشت ،صبر و تحمل ،مقابلہ کرنے کا جذبہ اور بیداری پیداکرنا اور ان کی صحت کی بہترین نشوو نماء کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مردان تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہا ئی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے طلباء کے مابین کھیلوں کے سالانہ مقابلے جاری ہیں جس میں طلباء اور اساتذہ دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اساتذہ بچوں کے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کیلئے بھی خوب تیاری کریں اور ایک دوسرے کے مابین دوستانہ ماحول میں مقابلے کریں انہوں نے کہاکہ کھیل ہی سے مختلف سکولوں کے طلباء میں تعلق،دوستی اور برادرانہ برتاؤ کا حوصلہ بڑھ جائیگا ،انہوں نے کہاکہ کھیل کا مقصد ہی طلباء کو ہر سطح پر مقابلوں کیلئے تیارکرنا ہے ،اور ان کی ذہنی پرورش کے ساتھ ساتھ جسمانی پرورش کرناہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر