آل سب انجینئر ز کیلئے سروس سٹرکچر کا انتظام کیا جائے ،ملک بشیر

آل سب انجینئر ز کیلئے سروس سٹرکچر کا انتظام کیا جائے ،ملک بشیر

  

پشاور(سٹی رپورٹر)آل سب انجینئرز ایسو سی ایشن نے اپنے حقوق کے جنگ لڑنے اور مطا لبا ت منوانے کیلئے ایک ساتھ ہونے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ تمام سبآل سب انجینئرز کیلئے سروس سٹریکچر کیلئے انتظام کیا جا ئے گزشتہ روز پشاور میں کنونشن منعقد ہوا جس میں صوبے بھر کے قائد ین سمیت تمام سب انجینئرزنے شرکت کی ۔کنو نشن سے آل سب انجینئرز ایسو سی ایشن صوبائی صدر ملک بشیر نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ حکومت کی جانب سے گر یڈ 17اور اس سے اوپر ٹیکنکل آفیسرز کو ٹیکنکل الاونس د ینے کے عمل کو سراہا گیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بورڈز آف ٹیکنکل ایجوکیشن سے فارغ التحصیل ہونے والے سب انجینئرزکو یکسر نظرانداز کر نے پر سخت تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہاکہ سب انجینئرزمحکموں میں ر یڑھ کی ہڈ ی کی طرح حیثیت ر کھتا ہے جبکہ حکومت نے تمام سب انجینئرزکو مایوس کر د یا ہے ۔انہوں نے سپر یم کورٹ فیصلے کے باوجود بھی حکومت اور اعلیٰ حکام سب انجینئرزکی آنکھوں میں دھول جھو نکنے کی کوشش کر ر ہے ہیں ۔آل سب انجینئرز ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطا لبہ کر تے ہو ئے کہاکہ اگر 15دن کے اندر اندر تمام سب انجینئرز کیلئے سروس سٹرکچرکا انتظام کرنے ،آل سب انجینئرز کیلئے دس سال اووٹائم کی شرط ختم کر نا اور ان کو فی الفورگر یڈ 16میں اپ گر یڈ کر نا،ٹیکنکل الاؤنس کے اصل حق داروں کو اسی شر ح سے ٹیکنکل الا ؤ نس د ینا اگر ہما رے مطا لبا ت نہ ما ن گئے تو قلم چھوڑ ہڑ تا ل کر ئینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -