شہباز شریف کی نالائقی سے ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد ہوا،پرویز الٰہی

شہباز شریف کی نالائقی سے ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد ہوا،پرویز الٰہی

لاہور( نمائندہ خصوصی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نالائقی کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد کیا گیا،تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کی تعمیرات روک کر عوام سے زیادتی کی گئی۔ ایوان کی سپیشل کمیٹی ان منصوبہ جات میں تاخیر کی وجوہات کو دیانتداری سے دیکھ کر عوام کا پیسہ برباد کرنے والوں کا تعین کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ کرنے والے چھ ارکان کی رکنیت معطل نہیں کی بلکہ جاری اجلاس میں ایوان میں داخلہ پر پابندی لگائی ۔ اپوزیشن کے غیر جمہوری اور غیر دانشمندانہ رویہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں باپ تو بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کرتے ہیں مگر کوئی بچہ ہی بے ادب نکل آئے تو ماں باپ کا قصور نہیں ہے،بہر حال یہ بھی ہمارے بچوں کی طرح ہیں لہٰذا ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان کی غلطیوں کی نشاندہی کریں۔ سپیکر نے مزید کہا کہ ایوان کو قوانین کے مطابق چلانا اور ماحول کو درست رکھنا بطور سپیکر میری ذمہ داری ہے اور جسے میں احسن طریقے نبھاؤں گا۔

پرویز الٰہی

مزید : پشاورصفحہ آخر