ضیاء الدین رضوان ایڈوکیٹ نے ہائی کورٹ دارلقضاء فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کا لائسنس حاصل کرلیا
بریکوٹ (نمائندہ پاکستان ) بریکوٹ میڈیا گروپ کے لیگل ایڈوائزر ضیاء الدین رضوان ایڈوکیٹ نے ہائی کورٹ دارلقضاء فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کا لائسنس حاصل کرلیا ، اب ضلع کے بجائے صوبے کے سطح پر مظلوموں کی دادرسی اور انہیں انصاف فراہم کرنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرونگا ،ان خیالات کا اظہار ایڈوکیٹ ضیاء الدین رضوا ن نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے اپنی اس کامیابی اور ترقی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس پیشے کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ وکلاء برادری اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔