ضلع کونسل بنوں میں 6ارب 70کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا گیا

ضلع کونسل بنوں میں 6ارب 70کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا گیا

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی اسمبلی بنوں نے آج متفقہ طور پر رواں مالی سال 2018-19کیلئے 6ارب 70کروڑ57لاکھ17ہزار906روپے کا بجٹ پاس کردیا۔ یاد رہے کہ ضلع ناظم عرفان اللہ درانی نے کل ضلع کونسل ہال میں ضلعی بجٹ پیش کیا تھا اور آج دوبارہ بجٹ پر بحث کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں بجٹ پر تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد اسمبلی نے ضلع بنوں کیلئے بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ ضلع ناظم عرفان اللہ درانی نے اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنقید مثبت انداز میں کرنا اور لینا ہی ترقی یافتہ اور مہذب اقوام کا خاصہ رہا ہے اس لئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر علاقے کے عوام کی خدمت مطمع نظر ہونی چاہیے۔ بعد ازاں کنوینئر پیر منیر شاہ نے بھی اراکین کا بجٹ بحث میں حصہ لینے اور ضلعی اسمبلی کا بجٹ متفقہ طور پر پاس کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -