سیکاس یونیورسٹی میں’’ لیب آن چپ سسٹم فار بائیو سائنسز‘‘پر سیمینار

سیکاس یونیورسٹی میں’’ لیب آن چپ سسٹم فار بائیو سائنسز‘‘پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)مائیکروفلیو ڈکس ٹیکنالوجی مائیکرو آلات کے زریعے مادوں کے مختلف الانواع بائیو کیمیائی عمل اور حیاتاتی رد عمل کا باریک بینی سے مطالعہ کرسکتی ہے ۔ سیل سے سیل۔سیل اور سیل سے میٹرکس تعاملات کی تلاش کے لئے اور مائکرو سیالی آلات میں مختلف الیکٹرو۔تجزیاتی، مقناطیسی اور نظری تلاش کے طریقوں اور ان کے کامیاب انضمام کے لئے یہ ٹیکنالوجی انتہائی مفید ہے۔پریزنٹیشن کے دوران لیبارٹری چپ کے مختلف اجزاء مائکرو والو، مائکرو پمپ، ڈی گیسر، محرکاتی اور سینسنگ نظام پیش کیا گیا . ڈاکٹر پیٹرنے چپ نظام کے نانو ٹاکسیکالوجی، زخم کی شفا بندی، منتقلی کی جانچ پڑتال اور بیماری کی ماڈلنگ میں لائیو سیل مائیکرو ایرے اور اعضاء پر اطلاق پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر فیصل خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر، انسٹیٹیوٹ آف انٹیگریٹیو بائیوسائنسز ،سیکاس یونیورسٹی پشاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مائکرو فلیوڈکس کے فوائد کی روشنی میں، (TUW ) ٹی یو ڈبلیو تحقیقاتی گروپ لیبل پر ایک چپ نظام تیار کر رہا ہے جو مربوط سیال ہینڈلنگ، ڈی گیسنگ، اکٹویٹر اور بائیو سینسنگ سسٹم پر مشتمل ہے‘‘ڈاکٹر پیٹر ارٹل، فیکلٹی آف ٹیکنیکل کیمسٹری وینا یونیورسٹی آسٹریا اور چیف ٹیکنیکل آفیسر، SAICO بایو سسٹم کے جی نے خصوصی دعوت پر سیکاس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ’’لیب پر چپ کے نظام‘‘ کے موضوع پر ایک دلچسپ، معلوماتی اور کارآمد خطاب کیا۔ تمام گریجویٹ، انڈر گریجویٹ طلباء وطالبات ، پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران اور سیکاس یونیوسٹی کے پی ایچ ڈی کے ماہرین اور بڑے پیمانے پر انجنیئرنگ اور غیر انجینئرنگ کے شعبوں سے وابستہ افراد اور دیگر یونیورسٹیوں سے اساتذہ اور طلباء نے بھی سیمینار میں شرکت ہوئی اور دو گھنٹے طویل سوالات و جوابات کا ایک مفید بحث و مباحثہ رہا ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ریاض اے خٹک، وائس چانسلر سیکاس یونیورسٹی پشاور نے ڈاکٹر پیٹر کو یونیورسٹی کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کی وائس چانسلر صاحب نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور اس نئے موضوع پر بہترین خطاب کو انتہائی کارآمد اور مفید قرار دیا اور دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان گہرے باہمی مواصلاتی روابط، تعاون اور تحقیقاتی پروگرام کو مزید مظبوط بنانے اورمعلومات کے باہمی تبادلے اور ان کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے مسٹر فہیم اللہ کی پی ایچ ڈی تحقیق کے لئے نگرانی او ر سرپرستی پر ڈاکٹر پیٹر کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔