ضلع کونسل مردان اجلاس ،سیکشن 124 بل اکثریت سے بحال

ضلع کونسل مردان اجلاس ،سیکشن 124 بل اکثریت سے بحال

  

رستم(تحصیل رپورٹر) ضلع کونسل مردان میں سیکشن 124 بل اکثریت سے بحال ہوگیا ، ضلعی ممبر یونین کونسل بازارمحمد سلیم خان نے بل کو دوبارہ ضلعی اسمبلی کے اجلاس میں بحالی کیلئے پیش کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سے تعلق رکھنے یونین کونسل بازار کے ضلعی ممبر محمد سلیم خان نے گزشتہ روز ضلع کونسل کے اجلاس میں ضلعی ناظم کے انتخاب کیلئے سیکشن 124بل بحالی کیلئے پیش کرتے ہوئے ممبران کو بتایا کہ سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایارکے استعفیٰ کے بعد کئی مہینوں سے کونسل غیر فعال تھا ممبران اسمبلی کے زیادہ تر ورک آڈرز اور دیگر ضروری کاغذات پر کاروائی تعطل کا شکار ہے اس لئے دوبارہ ضلع ناظم اعلیٰ کا انتخاب وقت کا تقاضا ہے جس کے بعد تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ضلع کونسل کے ممبران کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ سیکشن 124بل کو بحال کرنے میں اپنا آئینی اور اخلاقی کردار ادا کریں طویل مشاورت اور بحث کے بعد ممبران اسمبلی نے مذکورہ بل کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اب چند دنوں میں ضلع ناظم اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا محمد سلیم خان نے کہا ہمارے اتحادی جماعتوں نے ضلع ناظم کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا وہ قابل قبول ہوگا ہم عہدوں کی نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست کررہے ہیں، واضح رہے کہ ضلع کونسل کے موجودہ 98ممبران اسمبلی ضلع ناظم انتخاب میں حصہ لیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -