وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کا لہجہ چھوڑ دیں ،خواجہ محمد ہوتی

وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کا لہجہ چھوڑ دیں ،خواجہ محمد ہوتی

مردا ن( بیورورپورٹ) پی پی پی کے مرکزی رہنما خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کا لہجہ چھوڑ کر قوم کو اپنا وعدوں کی تکمیل کی طرف لے جائیں خان صاحب سلطان راہی کی فلمیں کم دیکھا کریں وقت آنے پر اپوزیشن جماعتیں خود کنٹینرز بھی فراہم کریگی اور حکمرانوں کا تختہ بھی الٹ دیگی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیانوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان این آر او کے متعلق قوم کو بتائیں کہ این آراو سے کون فائدہ اٹھارہا ہے؟اور کون این آر او مانگ رہا ہے ؟ اُنہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف کے اردگرد وہ لوگ بیٹھے ہے جو کہ شعور سے نالاں ہے وزیر اعظم اور اس کے وزارء سیاستدانوں کو عزت دینا سکھائے اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سیاسی بندہ نہیں ہے بلکہ یہ کھلاڑیوں میں اناڑی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر