رستم میں پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

رستم میں پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

رستم(نمائندہ پاکستان) پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل رستم یونین کونسل بازار حجرہ جنرل کونسلرمحمد داؤد خان میں گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت زریف خان چیئر مین یوپی ای سی بازار نے کی تقریب میں پروگرام منیجر ہمایون یو سی سی ایس او ، ڈاکٹر زوار حسین ڈی ایس سی ایس او مردان اورانور محمد اے ایس وی مردان کے علاوہ بلدیاتی ممبران علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر زوار حسین نے پولیو کے اہمیت اور افادیت کے بارے میں والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے روک تھام کے لئے ہم یہ عالمی دن منایا جا رہاہیں پولیو پیدائش سے لیکر پانچ سال تک عمر میں بچوں کوپولیو کے قطرے ضرور پھلایا کریں، پولیوکے ساتھ ساتھ دیگر خطر ناک بیماریوں کے خلاف خفاظتی ٹھیکے بھی اپنے بچوں کو ضرور لگایا کریں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ حسرہ کی بیماری کے خلاف جو مہم15 اکتوبر سے شروع ہوا ہے اور27اکتوبر تک جاری رہے گا والدین پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ضرور حسرہ کا ٹھیکہ لگانا چاہیئے تاکہ بچے حسرہ کی بیماری محفوظ رہ سکے ۔ تقریب کے بعد شرکاء نے پولیو کی عالمی دن کے موقع پر واک بھی کیاگیا جس سے عوام میں پولیو اگاہی بھی ہوئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر