بونیر میں سکولوں کے مابین ضلعی سپورٹس کا باضابطہ افتتاح

بونیر میں سکولوں کے مابین ضلعی سپورٹس کا باضابطہ افتتاح

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر ضلع میں سرکاری اور غیر سرکاری ہائی ،ہائیر سیکنڈری سکولوں کے مابین ضلعی سپورٹس گالہ کا باضابطہ افتتاح گور نمنٹ سینٹئل ماڈل سکول ڈگر میں منعقد ہو ئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے شیراکبر خان تھے ۔تقریب میں ڈی ای او بحت ذادہ ،اے ڈی سی میر غواث اور ضلعی سپورٹس سیکرٹری گل رحمان نے خصوصی شر کت کی ۔تقریب میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ور ک کے صدر محمد حلیم باچا اور دیگر پرنسپلز نے شرکت کی ۔سپورٹس گالہ 25 اکتوبر تا 20 نومبر جاری رہیگا ۔سپورٹس گالہ میں کرکٹ ،فٹبال ،بیڈمنٹن ،ہاکی ،والی بال ،ٹیبل ٹینس ،رسہ کشی ،کبڈی اور دیگر گیمز کے مقابلے ہوں گے ۔سپورٹس گالہ میں ادبی مقابلوں کے ساتھ سائینس اور آرٹس کے نمائش بھی کئے جائے گے ۔سپورٹس گالہ میں ضلع بھر سے گور نمنٹ ہائی سکولز کے 59 ،ہائیر سیکنڈری کے 25 اورپرائیویٹ سکولز کے 35 ٹیمیں حصہ لیں گے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شیراکبر خان ۔ڈی ای او بحت ذادہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر غواث اور ضلع سپورٹس سیکرٹری گل رحمان نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلباء میں مقابلے کے رجحان بڑھ جاتی ہے ۔اور تعلیمی میدانوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیتیں پیداہوجائی ہے ۔کھیل کھود انسانی نشو نمامیں اہم کردار اداکرتی ہے ۔بونیر کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔بونیر کے بیشتر کھلاڑیوں نے ڈویژنل اور صوبائی سطح پر بونیر کا نام روشن کردیاہے ۔اگر ان کھلاڑیوں کو توڑی سے مراعات اور سہولیات مہیا کی جائے تو یہ ملکی سطح پر بونیر کا نام روشن کرسکتے ہے ۔ایم این اے شیراکبر خان نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع بھر میں جہاں کہیں گراونڈ ز کی کمی ہو اسے پورا کیا جائے گا ۔سپورٹس سیکرٹری گل رحمان نے کہا کہ بونیر کی کھلاڑیوں نے گذشتہ سال صوبائی سطح پر بھی بہترین کارکردگی دکھائی تھی ۔اس سال بھی کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہے ۔اس موقع پر پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا ۔جیسے ہیڈ ماسٹر نے جیت لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر