پاکستانی دویونیورسٹیاں ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل

پاکستانی دویونیورسٹیاں ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آ با د (آ ئی این پی)کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2019 نے بہترین 100 یونیورسٹیوں کی ریکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کی دو یونیوسٹیوں نیشنل یونیورسٹی آف سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی سلام آباد اور لاہور یونیوسٹی آف مینجمنٹ سائسنز نے اپنی جگہ بنا لی ہے، تفصیلات کے مطا بق دونوں جامعات نے رواں سال اپنی رینکنگ میں بہتری کی ہے جس کے باعث انہیں ایشیا کی بہترین پانچ سو یونیورسٹیز میں سے سو بہترین جامعات میں شامل کیا گیا ہے۔نسٹ جامعہ کو درجہ بندی میں 87نمبر پر رکھا گیا ہے جو گذشتہ سال 112 ویں نمبر پر تھی۔جبکہ لمزجامعہ کو 95 نمبر دیا گیا ہے جو گذشہ سال 103 تھا،ایشیا کے بہترین جامعات میں قائد اعظم یونیورسٹی کو 109ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جو گذشتہ سال 133ویں نمبر پر تھی۔ کراچی یونیورسٹی نے بھی معمولی بہتری دکھاتے ہوئے ترقی کی ہے ، 260سے بہتری کرتے ہوئے1 25ویں نمبر پر آ گئی ہے۔،کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ درجہ بندی کے لیے جن عوامل پر غور کرتی ہے ان میں تعلیمی قابلیت، ملازمین کی قابلیت ، فیکلٹی میں طلاب علموں کا تناسب، بین الاقوامی فیکلٹی کا تناسب اور غیر ملکی طالب علموں کا تناسب شامل ہے۔
بہترین جامعات