آئی جی پولیس کو درخواست گزارسابق ڈی سی کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

آئی جی پولیس کو درخواست گزارسابق ڈی سی کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزارسابق ڈپٹی کمشنر کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جان کو خطرہ ہونے کے باوجود سکیورٹی واپس لے لی گئی۔درخواست گزار نے مزید بتایا کہ ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر ہوں۔کئی ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب کو سکیورٹی واپس کرنے کا حکم جاری کرے۔
ہدایت