کلرسیداں،ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا

کلرسیداں،ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھمالی میں سوزوکی اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا 21 سالہ عثمان زندگی کی بازی ہار گیا۔متوفی عثمان جو کلر سیداں میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا، رات کو چھٹی کر کے سوزوکی کے ذریعے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ تصادم کے نتیجے میں عثمان اور اس کا ماموں شدید زخمی ہو گئے تھے تا ہم تشویش ناک حالت کے باعث عثمان کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ تین یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا جسے جمعرات کے روز سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔متوفی اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔