کینٹ میں جاری صفائی مہم سے بیماریوں کا خاتمہ ہوگا،ارشدقریشی

کینٹ میں جاری صفائی مہم سے بیماریوں کا خاتمہ ہوگا،ارشدقریشی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ کینٹ میں جاری صفائی مہم سے جہاں کینٹ کے علاقوں سے گندگی کوڑا کرکٹ کا خاتمہ ہوگا وہیں بیماریوں کا خاتمہ بھی ہوگا اہلیان علاقہ کو چاہیے کہ وہ کینٹ بورڈ کے عملہ صفائی کیساتھ تعاون کرنے کے ساتھ خود بھی اپنے گھروں کیساتھ ساتھ گلی محلوں میں نہ صرف خود صفائی رکھیں بلکہ دوسروں کو صفائی کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کریں ویسے بھی اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صفائی مہم کے دوران وارڈ8کے مختلف علاقوں کادورہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ گزشتہ سال بھی پوری وارڈمیں کنٹونمنٹ بورڈ حکام اورعملے کے تعاون کیساتھ اہلیان علاقہ کی مدد سے صفائی کے بہترین انتظامات کیے تھے اس بار بھی اب تک پوری وارڈمیں کینٹ بھرکی طرح صفائی کے بہترین کام ہورہے ہیں صفائی ہوگی تو ڈینگی جیسی موزی وباسے بھی بچاجاسکے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر