فراڈ ریفرنس ،ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

فراڈ ریفرنس ،ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے چائنا کٹنگ اور زمینوں پرقبضے ،شہریوں سے 32 کروڑ روپے فراڈ ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کے جواب کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 2 ماہ کے لیئے ملتوی کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے، شہریوں سے 32 کروڑ فراڈ کیس ریفرنس میں ملزم شعیب نعیم، سہیل الیاس، زنیب جہاں اور شمائلہ معیز اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا ملزم شعیب نعم سمیت تمام ملزمان نے پلی بارگین کی دوسری درخواست دی ہے۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ نیب کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست پر تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔ کے ڈی اے کو این او سی کے لیے لکھا تھا وہاں سے بھی جواب نہیں ملا۔ احتساب عدالت میں ٹرائل آخری مراحل میں وقت دیا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت 2 ماہ کے لیے ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزم کے خلاف زمینوں پر قبضہ, چائنا کٹنگ اور شہریوں سے فراڈ کا ریفرنس درج ہے۔