انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلامیں وی سی کی تعیناتی معمہ بن گئی

انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلامیں وی سی کی تعیناتی معمہ بن گئی

  

واہ کینٹ (نمائندہ پاکستان)تین ماہ گذرنے کوہیں ،انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلامیں وائس چانسلرکی تعیناتی معمہ بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین ماہ سے یوای ٹی ٹیکسلامیں وائس چانسلرکی تعیناتی نہ ہونے کے باعث یہاں زیرتعلیم طلباء ،یونیورسٹی ملازمین سمیت دیگرسائلین بھی شدیدپریشانی میں مبتلاہیں ۔باوثوق ذرائع نے اس ضمن میں بتایاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلرکی تعیناتی کے لئے گورنر ہاؤس لاہورکوجوسینیارٹی لسٹ ارسال کی تھی اس میں میرٹ کوپس پشت ڈال دیا تھا جس کاعلم ہونے پر گورنرہاؤس لاہورنے یوای ٹی ٹیکسلا کے وی سی کی تعیناتی میں اس قدرتاخیرہوئی کہ وائس چانسلرکی تعیناتی تاحال ممکن نہ ہوسکی جس کی سزایہاں کے طلباء اوردیگربے گناہ افراد بھگت رہے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -