کلرسیداں،قتل کے الزام میں ملوث شخص پراسرارطورپرلاپتہ

کلرسیداں،قتل کے الزام میں ملوث شخص پراسرارطورپرلاپتہ

  

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)80 سالہ بڑے بھائی محمد یوسف کو قتل کرنے کے الزام میں 75 سالہ ملزم منصب داد بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا اور 25 یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔گزشتہ ہفتے نواحی علاقہ میں واقع سالگراں جنگل سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش بھی برآمد ہوئی تھی جس کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ نعش ملزم منصب داد کی ہی ہو سکتی ہے تا ہم ملزم کے بیٹے کے مطابق یہ نعش اس کے والد کی نہیں تھی ۔پولیس کے مطابق نعش کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے جس کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ ادھر ملزم منصب داد کی گمشدگی پر اس کے گھر میں بھی صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔یاد رہے کہ 12 اکتوبر کے روز 80 سالہ مقتول محمد یوسف قریبی جنگل میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اس موقع پر اس کا چھوٹا بھائی منصب داد جس کے ہاتھ میں کلہاڑی تھی آ گیا اور فصل اجاڑنے پر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس سے مشتعل ہو کر چھوٹے بھائی نے یکے بعد دیگرے کلہاڑی کے تین وار کر کے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -