کراچی، 2 روزہ ختم نبوت کورس کل سے شروع ہوگا

کراچی، 2 روزہ ختم نبوت کورس کل سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )علمائے کرام، ائمہ وخطباء اور کالجز ویونیورسٹی کے طلباء کے لئے 2روزہ عظیم الشان ختم نبوت کورس 27تا28اکتوبر القمراسلامک فاؤنڈیشن متصل جامع مسجد باغ حبیب کرسٹل بنگلوز،ماڈل کالونی،کراچی میں امیر دفاع ختم نبوت کونسل پاکستان مولانامحمدضیاء اللہ سیالوی کے زیرسرپرستی اور قاری محمدشفقت اللہ سیالوی کے زیرنگرانی ہوگا۔اس ختم نبوت کورس میں شریک ہونے والوں کو شیخ الحدیث پیر غلام رسول قاسمی نقشبندی قادری،جسٹس میاں نذیر اختر،معروف دانشورمحمدمتین خالد،پروفیسرعرفان محمود برق،پروفیسر ڈاکٹرنوراحمدشاہتاز،ڈاکٹرمحبوب الحسن شاہ بخاری،پروفیسرڈاکٹرعمیر محمودصدیقی،علامہ محمددین سیالوی، علامہ محمدنوید(جرمنی سے براہ راست) لیکچردیں گے۔