چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں،مرتضیٰ بلوچ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت غلام مرتضیٰ بلوچ کی صدارت میں محکمہ محنت کے ڈائریکٹرز کا تعارفی اجلاس میں محکمہ محنت کے ڈائر یکٹرز اور جو ائنٹ ڈائریکٹر ز اور سندھ کے مختلف اضلا ع سے آئے ہو ئے محکمہ محنت کے افسرا ن نے شرکت کی اور صوبائی وزیر محنت کو محکمہ کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ محنت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پارٹی قیادت نے اہم ذمہ داری دی ہے ہم سب کو مل کر اس اہم فریضے کو بخوبی انجام دینا ہے۔ مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اگر اس عمل میں کسی قسم کی بھی دشواری ہو تو فوری طور پر مجھے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لئے موثر اقدام اٹھائے جائیں اور زیادہ سے زیادہ محنت کشوں کو محکمہ محنت میں رجسٹرڈ کرنے کے لئے کام تیز سے تیز تر کیا جائے۔ لیبر قانون پر عمل نہ کرنے والی فیکٹریز اور چھوٹے کارخانوں کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی قا نو ن کے مطا بق ہوگی ہم غریب مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ سوشل سیکیورٹی ، ورکر ویلفیئر بورڈ اور محکمہ محنت و افرا دی قو ت کو مل جل کر مزدوروں کے فائدے کے لئے کام کرنا ہے محکمہ میں کسی قسم کی ریڈ ٹیپزم کو برداشت نہیں کرونگا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لیبر سندھ خادم حسین بھٹو اور دیگر افسرا ن نے شرکت کی ۔