کراچی ،ڈی جی رینجرز کا سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا دورہ

کراچی ،ڈی جی رینجرز کا سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا دورہ کیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی شیخ، انتظامیہ اور طلبا نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدیدکہا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کراچی کے موجودہ حالات کی تفصیلات بیان کیں۔ میجر جنرل محمد سعید نے واضح کیاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ طالب علم اپنی تمام تر توانائیاں جدید تعلیم کے حصول کے لیے وقف کر یں۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، اساتذہ اور طلبا نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔