ٹنڈومحمد خان کا دھوبی بھی جعلی کمپنی کا مالک نکلا،تحقیقات شروع

ٹنڈومحمد خان کا دھوبی بھی جعلی کمپنی کا مالک نکلا،تحقیقات شروع

ٹنڈو محمد خان (خصوصی نامہ نگار)ٹنڈومحمدخان کے رہائشی دھوبی کی جعلی کمپنی منظر عام پر آگئی ، ایف آئی نے خط کے ذریعے 40 لاکھ کا لوہا خریدنے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب طارق سعید نامی دھوبی کو ایف آئی اے کا خط موصول ہوا،خط میں بتایا کہ اس نے کمپنی کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا لوہا خریدا ہے،جے آئی ٹی نے تفتیش کے لئے کراچی بھی طلب کیا ہے۔جے آئی ٹی نے دھوبی سے خریدوفروخت کے معاہدہ کی کاپی، بلز اور بینک کی تفصیلات طلب کی ہیں۔دھوبی کا کہنا ہے کہ وہ مزدور آدمی ہے، اس کا کوئی بینک اکاونٹ بھی نہیں ہے ۔طارق سعید کاکہنا ہے کہ اس نے 25 ہزار روپے قرض لیکر دکان بنائی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر