خسرہ سے بچاؤ کی سب کو ملکر آگاہی مہم چلانی چاہیے،ملک لیاقت

خسرہ سے بچاؤ کی سب کو ملکر آگاہی مہم چلانی چاہیے،ملک لیاقت

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)یونین کونسل90چک جلال دین کے چیئرمین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ خسرہ سے بچاؤ کیلئے ہم سب کو مل کر مہم چلانی چاہیے اور لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی پھیلانی چاہیے کہ خسرہ کی بیماری سے اپنے بچوں کو اورخود کو کیسے بچاسکتے ہیں اور علاقے میں خسرہ کی بیماری پھیلنے سے کیسے روک سکتے ہیں محکمہ ہیلتھ نے خسرہ کیخلاف ٹیکے لگانے کی جو مہم شروع کی ہے اس میں بھرپورشرکت کریں اوربچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے انجکشن ضرور لگوائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میرحیدرکالونی یوسی90 چک جلال دین میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی ڈی ایچ او اورڈاکٹر پاشا،ڈاکٹر شعیب ودیگر بھی شریک ہوئے ،ملک لیاقت حسین کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت حکام کے شکر گزارہیں کہ انہوں نے یوسی چک جلال دین میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے پوری یونین کونسل میں خسرہ سے بچاؤ کے سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور لوگ بھی ان کے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر