کراچی ، سی این جی نہ ملنے پر ڈرائیور کی رکشہ سمیت آگ لگاننے کی کوشش

کراچی ، سی این جی نہ ملنے پر ڈرائیور کی رکشہ سمیت آگ لگاننے کی کوشش

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلبہارخاموش کالونی کے قریب سی این جی نہ ملنے اور غربت اورحالات سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگا لی ، رکشہ ڈرائیور نے خود کوبھی آگ لگا کرمبینہ سوزکی کوشش کی تاہم موجودعلاقہ مکینوں نے رکشہ ڈرائیورکو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق گلبہار تھانے کے علاقے خاموش کالونی انڈر بائی پاس کے قریب رکشہ ڈرائیورنے اپنے رکشے کوآگ لگانے کے بعد خود کو بھی آگ لگا کرمبینہ سوزکی کوشش کررہا تھا کہ موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ لیا اورفوری طور پرپولیس اورفائربریگیڈ کو طلب کرلیا ، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر رکشے میں لگی آگ پر قابو پالیا پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور روازنہ گلبار تھانے کے علاقے میں واقع سی این جی اسٹیشن سے اپنے رکشہ میں سی این جی بھرواتا ہے اورآج جب رکشہ ڈرائیور سی این جی ڈلوانے سی این جی اسٹیشن پہنچا تواسٹیشن بند تھا جس پررکشہ ڈرائیور نے غربت اور اپنے حالات سے دلبراشتہ ہوکر اپنے رکشے کو آگ لگالی ،رکشہ ڈرائیورمحمد شاہد کہا کہنا ہے کہ اس نے 2 ماہ کا مکان کا کرایہ ادا نہیں کیا ہے مالک مکان کرایہ طالب کررہا ہے اور ساتھ اس کے بچوں کو دیکھائی کم دیتا ہے بچوں کی بیماری کے باعث وہ پریشان تھا جس پر اسے کچھ سمجھ نہیں آیا اور اس نے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا رکشہ ڈرائیور کی اہلیہ کا کہنا تھا وہ اپنے بچوں کے مستقبل کی وجہ سے پریشان ہیں شوہر روزگار پر نکلتا ہے تو آئے دن سی این جی بند ہوتی ہے انسان کرے تو کیا کرے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر