بجلی،گیس چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی،غلام صغیر

بجلی،گیس چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی،غلام صغیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر گیس و بجلی کی چوری کو روکنے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے ۔جس کے ذریعے اب بجلی اور گیس کی چوری کو پکڑا جا سکے گا۔ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد کے زیر صدارت جمعرات کے روز کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ فورس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں ایکسئین واپڈامیاں محمد اصغر،ڈی ایس پی لیگل ناصر علی،ڈی ایس پی سپیشل برانچ اعجاز ملک اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹاسک فورس صوبائی اور ضلعی سطح پر قائم کی گئیں ہیں۔ڈسٹرکٹ لیول پر ڈپٹی کمشنر اس ٹاسک فورس کے کنوینیر ہونگے جبکہ ڈی پی او ،متعلقہ ایس ای،نمائندہ سپیشل برانچ اور ایک دو اور کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ نمائندے اس کے ممبران ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر آفس میں آج سے ہی ایک سیل قائم کیا جائے گا اور فون نمبر بھی عوام کو دیا جائے گا جس پر عوام بجلی یا گیس چوری کی اطلاع دے سکیں ۔اس آپریشن کے دوران ایس سی واپڈااپنے ہر فیڈر کے لاسسز اور صنعتی اور کمرشل ڈیٹا ڈی ای سی کے ساتھ شئیر کریں گے ۔ مقامی انتظامیہ ،پولیس، ایکسیئن واپڈا پر مشتمل یہ انفورسمنٹ ٹیم کمرشل اور انڈسٹریل ایریا میں بلخصوص ہائی لاس فیڈرز کا پتہ چلائیں گی۔جہاں پر بجلی و گیس چوری پکڑی گئی وہیں پر یہ ٹیمیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گی اور پولیس 14کے اندر اندر چا لان اور رپورٹ ڈی ای سی کو پیش کرے گی ۔ڈی ای سی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی کو مجوزہ پرفارمے کے مطابق جمع کروائے گی۔ایکسئین واپڈا چکوال نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں توانائی کے غلط استعمال کے کل کیسسز115 تھے جن میں سے93 کیسز بجلی کے غلط استعمال کے اور 22کیسز بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کیکیسز تھے جن کے خلاف ایف آئی آرز ہوئیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بجلی چوری کے کیس میں کسی سے رو رعایت نہ برتی جائے اور اس جرم میں ملوث افراد کو جرمانہ اور سزا دونوں بھگنا ہونگے۔