گوجرخان،میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

گوجرخان،میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ،سروس روڈ پر مرحلہ وار تجاوزات کی اکھاڑ بچھاڑ کی ،کونسلر آصف خان ،انفورسمنٹ انسپکٹر ملک فیض ،بلال سلیم او دیگر عملہ نے سروس روڈ پر دوکانوں اور عمارتوں کے چھپر اتارے اور باہر تجاوز کئے گئے سامان کو اٹھا لیا گیا اس موقع پر بحث و تکرار بھی ہوئی جبکہ پولیس بھی موجود تھی عوامی کاروباری حلقوں نے کہا ہے کہ تجاوزات کے نام پر انتقامی کاروائی نہ کی جائے بلکہ بلا تفریق اپریشن کیا جائے ادھر عملہ نے کہا کہ وہ تجاوز کے حوالہ سے کسی کو رعایت نہیں دے رہے ہیں جوبھی تجاوزات کا مرتکب ہو گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر