بائکو پیٹرولیم کادو گنا منافع اور ریکارڈ ساز آمدن کا اعلان

بائکو پیٹرولیم کادو گنا منافع اور ریکارڈ ساز آمدن کا اعلان

  

کراچی (پ ر) پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی بائکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) نے مالی سال 2017 میں 2.18 ارب کے بعد از ٹیکس منافع کے مقابلے میں 130 فیصد کے مستحکم اضافے سے 30 جون 2018 کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال میں 5.02 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے ساتھ مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ مالی سال 2017 میں اس کے فی شیئر 0.41 روپے کے مقابلے میں مالی سال 2018 میں اسکا فی شیئر منافع 0.94 روپے ہوگیا جس سے تقریبا 129 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع سال 2017 میں 3.61 ارب روپے کے مقابلے میں مالی سال 2018 کے اختتام پر 128 فیصد اضافے سے 8.25 ارب روپے ہوگیا۔ گزشتہ چار سال کے دوران بائکو کے بعد از ٹیکس منافع میں مستحکم انداز سے اضافہ ہورہا ہے۔ بائکو کے منافع میں مستحکم اضافہ سے سیلز کے حجم میں 60 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی آمدن 86 فیصد اضافے سے 215 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بائکو کی خالص فروخت گزشتہ مالی سال میں 88.42 ارب روپے کے مقابلے میں 88 فیصد اضافے کے ساتھ مالی سال 2018 کے اختتام پر 166.29 ارب روپے ہوگئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -