ڈی چوک پر یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کا دھرنا جاری ، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ریڈ زون میں داخلے کی دھمکی

ڈی چوک پر یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کا دھرنا جاری ، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ریڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کے ڈی چوک پریوٹیلٹی سٹورز ملازمین کا دھرنا جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں ریڈ زون داخلے کی دھمکی دیدی ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرکے ان کے بقایاجات بھی ادا کئے جائیں۔مظاہرین نے کہا کہ 15 سال سے ہزاروں ملازمین یومیہ اجرت پر کام کررہے ہیں، پہلے حکومت کے پاس بہانہ تھا کہ وزیراعظم اور مشیر تجارت بیرون ملک ہیں تاہم اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔مظاہرین نے کہاکہ ہمارا احتجاج پرامن ہے لیکن حکومت ہمارے مطالبات کو سنجیدہ نہیں لے رہی اور جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب سکیورٹی کے پیش نظر انتظامیہ نے بھی ڈی چوک سے پارلیمینٹ جانے والی سڑکیں خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیں۔
یوٹیلٹی سٹور ملازمین / دھرنا