مقبوضہ کشمیر میں اسکا لر سمیت 2افراد کی شہادت پر مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں اسکا لر سمیت 2افراد کی شہادت پر مکمل ہڑتال

سری نگر(آئی این پی)غاصب بھارتی فوج کی جانب سے دو کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی کال پر مکمل ہڑتال کی گئی،گذشتہ 6ماہ میں 3اعلی تعلیم یافتہ کشمیری جوان بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور سری نگر میں پی ایچ ڈی اسکالر سمیت دو کشمیریوں کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر بھارتی مظالم کے خلاف آج ہڑتال کی گئی ہے جبکہ کل پر امن مظاہرہ کیا جائے گا۔بھارتی فورسز نے گزشتہ روز سری نگر میں پی ایچ ڈی اسکالر سمیت دو کشمیریوں کو شہید کیا تھا، جس پر کشمیریوں نے گزشتہ روز بھی شدید احتجاج کیا تھا۔بھارتی فوج گزشتہ 6ماہ کے دوران ریاستی دہشت گردی میں 3اعلی تعلیم یافتہ کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔

کشمیر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر