مالم جبہ اراضی سکینڈل، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کا نیب میں بیان ریکارڈ
پشاور (این این آئی)مالم جبہ اراضی سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کروا دیا۔ نیب خیبر پختونخوا کے مطابق مالم جبہ میں سرکاری اراضی لیز پر دینے پر 2سابق چیف سیکرٹریز اور ایم ڈی ٹور ازم کو طلب کیا گیا تھا۔ سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان اور ایم ڈی ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ مشتاق احمد اس حوالے سے بیان نیب خیبر پختونخوا میں قلمبند کرائیں گے۔نیب ذرائع کے مطابق اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لئے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز 32 سال تک کر دی گئی تھی، مالم جبہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
مالم جبہ اراضی سکینڈل