سپریم کورٹ رجسٹری کراچی ،منی لانڈرنگ اور تھر میں اموات سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی ،منی لانڈرنگ اور تھر میں اموات سمیت اہم مقدمات کی ...
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی ،منی لانڈرنگ اور تھر میں اموات سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہوگی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں تین رکنی بینچ منی لانڈرنگ اور تھر میں بچوں کی اموات سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت آج کرے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ جسٹس مشیرعالم اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ دو روز تک کراچی میں اہم معاملات کی سماعت کرے گا۔جمعہ کو منی لانڈرنگ، کراچی میں صاف پانی کی فراہمی اور محکمہ تعلیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوگی۔چیف جسٹس غیرقانونی بھرتیوں اور کراچی میں پارکوں اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق درخواستوں کی بھی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ہفتے کے روز امل عمر ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ سندھ پولیس میں اربوں روپے کی کرپشن اور کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی ہفتے کو ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی