”دس سال کا تھا والد کی وفات ہو گئی ،ہم 6 بہن بھائی تھے اور ۔۔۔“ روف کلاسرا نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی کے ایسے پہلو سے پردہ اٹھا دیا کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

”دس سال کا تھا والد کی وفات ہو گئی ،ہم 6 بہن بھائی تھے اور ۔۔۔“ روف کلاسرا نے ...
”دس سال کا تھا والد کی وفات ہو گئی ،ہم 6 بہن بھائی تھے اور ۔۔۔“ روف کلاسرا نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی کے ایسے پہلو سے پردہ اٹھا دیا کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی روف کلاسرا اکثر اوقات سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں پہلی مرتبہ ایسی تفصیلات شیئر کر دی ہیں کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف ’ موئز رحمان ‘ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” رو ف کلاسراآپ میری آنکھوں میں آنسو لے آئے ہیں ، آپ نے مجھے بتایا کہ آپ نے صرف دس سال کی عمر میں اپنے والد کو کھو دیا تھا ، میں اندازہ بھی نہیں کر سکتا جن مشکلا ت سے گزر کر آپ ایک چھوٹے سے گاﺅں سے یہاں تک پہنچے ہیں ۔میں سیاست کے کچھ معاملات میں آپ سے اختلاف ضرورکرتاہوں لیکن اس جدوجہد پر میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔“

اس صارف کے ٹویٹ پر روف کلاسرا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میری والدہ کسان تھیں ، والد کی جلد وفات کے بعد انہوں نے اپنی زمینوں پر کاشتکاری کرتے ہوئے چھ بچوں کو پالا اور انہوں نے ہماری پڑھائی کے اخراجات اپنی تھوڑی سی ذرعی آمدن کے ذریعے پورے کیے ، وہ میرے لیے رول ماڈل ہیں جنہوں نے ہمیں سچائی ، ہمت ، انسانیت ،بہادری سکھائی ، اور یہ بھی سکھایا کہ کبھی ہار نہ مانو ۔“

مزید : قومی