چیف جسٹس کراچی پہنچے تو پاکستان کواٹرز کے متاثرین نے انہیں گھیر لیا اور پھر۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے کیا کیا ؟ جواب جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

چیف جسٹس کراچی پہنچے تو پاکستان کواٹرز کے متاثرین نے انہیں گھیر لیا اور ...
چیف جسٹس کراچی پہنچے تو پاکستان کواٹرز کے متاثرین نے انہیں گھیر لیا اور پھر۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے کیا کیا ؟ جواب جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی آمد پر بڑی تعداد میں مظاہرین موجود تھے جن سے چیف جسٹس نے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے اور حل کی یقین دہانی کروائی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مظاہرین کا رش موجود تھا اور جب چیف جسٹس ثاقب نثار پہنچے تو ان کے ہمراہ جسٹس مشیر عالم بھی تھے ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے باہر رک کر پہلے مظاہرین کے مسائل کو معلوم کرنے کی کوشش کی ۔ مظاہرین میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور پاکستان کواٹرز کے متاثرین موجود تھے ۔

ایک شہری نے چیف جسٹس سے التجا کی کہ اس کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ ہے ، سر مجھے انصاف چاہیے ، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی دو دن آپ کیلئے ہی آیا ہوں اور سب کو ایک ایک کر کے سنوں گا ۔ چیف جسٹس نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ تمام افراد کے مسائل سنے جائیں گے اور حل کیے جائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -