نیکٹا نے دہشتگردوں کی مالی معانت کے مقدمات کی تحقیقات اور پراسیکیوشنز میں قابل ذکر تبدیلی کا مطالبہ کردیا

نیکٹا نے دہشتگردوں کی مالی معانت کے مقدمات کی تحقیقات اور پراسیکیوشنز میں ...
نیکٹا نے دہشتگردوں کی مالی معانت کے مقدمات کی تحقیقات اور پراسیکیوشنز میں قابل ذکر تبدیلی کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے سربراہ خالد داد لک نے دہشتگردوں کی مالی معانت کے مقدمات کی تحقیقات اور پراسیکیوشنز میں قابل ذکر تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔
نیکٹا کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے والی نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے چھپی مالی معاونت کو سامنے لانے کے لیے متوازی تحقیقات کریں۔انہوں نے شرکا کو حال ہی میں نیکٹا کی جانب سے دہشت گردی کے کیسز میں مالی معاونت کی تحقیقات اور دیگر متعلقہ معاملات پر حال ہی میں جاری کی گئیں مختلف گائڈلائنز اور معیاری آپریٹنگ کے طریقہ کار پر بھی بریف کیا۔
اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی اے) کے تحت ایکشن پلان پر بروقت عمل درآمد کے لیے تمام ذمہ دار اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے منظم، اہداف پر مبنی اور مخلصانہ کوششیں کرنی چاہئیں۔
اس اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اینٹی نارکوٹس فورس، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وزارت خزانہ، وزارت داخلہ اور صوبائی محکمہ داخلہ اور کاو¿نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور دیگر اداروں سے تمام 29 ٹاسک فورس کے ارکان موجود تھے۔
نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر نے شرکا کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کےلیے ایک قومی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جو معلومات اور تجربات شیئر کرنے کے لیے ایک عام پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔قبل ازیں ٹاسک فورس نے 10 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ یونٹ نے شرکا کو ایشیا پسیفک گروپ کے 7 سے 19 اکتوبر کے درمیان کیے گئے پاکستان کے دورے سے متعلق بھی اگاہ کیا۔اجلاس میں پاکستان کسٹمز نے کرنسی ڈیکلریشن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر ٹاسک فورس کو بریفنگ بھی دی۔