رینجرزاورسی ٹی ڈی کی ملیرمیں مشترکہ کارروائی،سی ٹی ڈی پولیس کابرطرف انسپکٹرملزم ظہیراحمدعرف گل گرفتار

رینجرزاورسی ٹی ڈی کی ملیرمیں مشترکہ کارروائی،سی ٹی ڈی پولیس کابرطرف ...
رینجرزاورسی ٹی ڈی کی ملیرمیں مشترکہ کارروائی،سی ٹی ڈی پولیس کابرطرف انسپکٹرملزم ظہیراحمدعرف گل گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرزاورسی ٹی ڈی نے ملیرمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی پولیس کے برطرف انسپکٹرملزم ظہیراحمدعرف گل گرفتار کر لیا ۔

ترجمان پاک رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے کلاشنکوف، رائفل، پستول ،دستی بم برآمد۔ملزم کو2016 میں اغوابرائے تاوان کے الزام میں برطرف کیاگیاتھا۔ملزم لیاری گینگ وارکے کارندوں کواسلحہ اورایمونیشن فراہم کرتاتھا۔ترجمان پاک رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم گینگ وار کی فنڈنگ کے لیے سہولت کاری کاکام بھی کرتاتھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی