فواد چوہدری کو نوازشریف کی سزا کی پیشگوئی مہنگی پڑ گئی ، عدالت سے ایسی خبر آ گئی کہ سن کر وفاقی وزیر کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

فواد چوہدری کو نوازشریف کی سزا کی پیشگوئی مہنگی پڑ گئی ، عدالت سے ایسی خبر آ ...
فواد چوہدری کو نوازشریف کی سزا کی پیشگوئی مہنگی پڑ گئی ، عدالت سے ایسی خبر آ گئی کہ سن کر وفاقی وزیر کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران نوازشریف کے وکلاءنے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کا معاملہ معزز جج کے سامنے اٹھا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وکیل صفائی زبیر خالد نے عدالت میں سماعت کے دوران کیا کہ گزشتہ روز ایک وزیر نے کہاہے کہ نوازشریف سو فیصد گرفتار ہوں گے ، کیس کا فیصلہ آنے والا ہے اور ریفرنس اپنے آخری مراحل میں ہے تو انہیں کیسے الحام ہو گیا کہ سزا ہو گی ، اگر بیان پر نوٹس نہ لیا گیا تو عدالتی ساکھ کو نقصان پہنچے گا ۔
جس پر احتساب عدالت کے جج ارشد نے نوازشریف کے وکلاءکو تحریر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو نوٹس لیںگے اور فواد چوہدری کو طلب بھی کر سکتے ہیں جبکہ فواد چوہدری کے بیان کے اخباری تراشے کو بھی درخواست کے ساتھ لگایا جائے ۔

مزید :

قومی -