چین سے کیا چیز لے کر آئیں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

چین سے کیا چیز لے کر آئیں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری ...
چین سے کیا چیز لے کر آئیں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں‘ 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ بہت بڑاہدف ہے‘ اس کے لئے چین ہماری مدد کرے گا‘ہم وہاں سے سرمایہ کاری اورٹیکنالوجی بھی لے کر آئیں گے‘پاکستان میں کاروبارکرنے کو آسان بنا یا جا ئے گا۔

 ڈیلی جے ڈبلیو گلاس مینو فیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی پالیسی بڑی سیدھی اور واضح ہے‘ہم سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے اس سے بیروزگاری اورغربت کا خاتمہ ہوگا‘ہم چاہتے ہیں کہ یہاں سرمایہ کاری ہو، فیکٹریاں بنیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ہو اور چین کے ساتھ ہمارا تجارتی اور سرمایہ کاری کا رشتہ سی پیک کے ذریعے آگے بڑھتا جائے۔

انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں سے پاکستان ایسا ملک بنے گا کہ ہمارےنوجوانوں کو باہر جا کر نوکریاں کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ نوجوان جو مواقع نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے باہر روزگار کے لئے گئے ہیں، وہ پاکستان واپس آ کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، چوری کے پیسوں کی منی لانڈرنگ نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

قومی -