ہوائی فائرنگ کرنے اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار

ہوائی فائرنگ کرنے اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر ...
ہوائی فائرنگ کرنے اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہوائی فائرنگ کرنے اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصور آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان جمال ہندل نے فیس بک پر ہوائی فائرنگ کرنے اور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جو وائرل ہوگئیں۔اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے نوجوان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر تھانہ منصور آباد کی پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد