لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بھائی شفیع کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداددہشتگردی کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ملزمان پر قتل سمیت انسداددہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔