سعودی عرب نے پاکستان کو امداد کس لیے دی ؟ پہلی مرتبہ اس کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آ گئی ، بڑا انکشاف ہو گیا

سعودی عرب نے پاکستان کو امداد کس لیے دی ؟ پہلی مرتبہ اس کے پیچھے چھپی اصل وجہ ...
سعودی عرب نے پاکستان کو امداد کس لیے دی ؟ پہلی مرتبہ اس کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آ گئی ، بڑا انکشاف ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ سعودی عرب نے ہمیں امداد اس لیے دی ہے کہ ان کے پاکستان میں گہرے معاشی مفاد ہیں ، سعودی عرب کے بہت بڑے فنانشل گیمز پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ ” یمن کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات بہتر کروانے میں کردار ادا کرے گا ، جب پاکستا ن نے سعودی عرب سے امدا د لے لی ہے تو پھر غیر جانبداری ختم ہو گئی پھر ثالث کس طرح بنے گا ؟
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب نے امداد ہمیں ایسے ہی نہیں دی اور دنیا میں کوئی بھی ملک ایسے امداد نہیں دیتا کہ آپ مانگنے چلے جائیں اور کوئی بھی ملک آپ کو امداد دے دے ۔ سعودی عرب نے ہمیں امداد اس لیے دی ہے کہ ان کے پاکستان میں گہر ے معاشی مفاد ہیں ، ہم نے سعودی عرب کو ریفائنری کی پیشکش کی ہے ، اس کا ہمیں بھی بہت زیادہ فائدہ ہے اور ایسا نہیں ہے کہ اس کا فائدہ صرف سعودی عرب کو ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک انفراسٹرکچر بنا ہے اور سعودی عرب وہ پہلا ملک ہے جسے ہم نے آفر کی ہے کہ آپ آئیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں ۔لہذا سعودی عرب کے بہت بڑے فنانشل گیمز پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے اور اگر پاکستان معاشی طور پر نیچے جاتا ہے تو اس کا سعودی عرب کوبھی نقصان ہے ، اس کو اوپر رکھنے میں سعودی عرب کا اپنا ہی فائدہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یمن کا اس امداد سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا اسلامی ملک ہے ، اس کی فوج سب سے بڑی ہے اور جب وزیراعظم عمران خان جیسا آدمی آتاہے تو اس کافائدہ یہ ہے کہ آپ کو لیڈر شپ مل جاتی ہے اور عمران خان کو پوری اسلامی دنیا سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور ان کی بات سنتی ہے ۔عمران خان نے گزشتہ دورے میں بھی سعودی عرب سے بات کی کہ آپ کو اپنے تنازعات کو حل کرنا چاہیے ۔

مزید :

قومی -