پارکس اورسرکاری اراضی پرقبضہ ،سپریم کورٹ کاتجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کاحکم

پارکس اورسرکاری اراضی پرقبضہ ،سپریم کورٹ کاتجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ ...
پارکس اورسرکاری اراضی پرقبضہ ،سپریم کورٹ کاتجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کاحکم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں پارکس اورسرکاری اراضی پرقبضہ کیس کی سماعت ہوئی ۔سپریم کورٹ نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کاحکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے میئرکراچی،کنٹونمنٹ،کے ڈی اے اورمتعلقہ محکموں کے سربراہ ہفتہ کوطلب کر لیا جبکہ آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔

دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ماڈل علاقے کے طور پر صدر کو مکمل صاف کرایا جائے،عدالت نے وسیم اختر سے استفسار کیا کہ میئرصاحب بتائیں کارروائی کریں گے؟وسیم اختر نے جواب دیا کہ میرے پاس اختیارات نہیں ہیں۔غیرقانونی تجاوزات سے متعلق تحفظات ہیں۔کے ایم سی نے کراچی کی متعدد سڑکیں خالی کرالی ہیں ۔میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت کے روبرو کہا کہ چیف جسٹس کے انتظامی امور پرتحفظات ہیں ،جودرست بھی ہیں۔کے ایم سی کے پاس اختیارات کی کمی ہے۔وسیم اختر نے عدالت کو مزید بتایا کہ پاکستان کوارٹرزخالی کرانے کے دوران پولیس کارویہ مناسب نہیں تھا۔پاکستان کوارٹرزوفاقی حکومت کا معاملہ ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -